10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:4
بی این پی سیسیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے،شہبازشریف
جیو نیوز - کوئٹہ…شہبازشریف نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کادل ہے،پاکستان کے دل میں کوئی رکاوٹ ہے تواُسے دورکرکے توانابناناہے،مسلم لیگ(ن)اوربی این پی آپس میں بیٹھ کرسیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گی۔کوئٹہ میں بی این پی کے سربراہ اخترمینگل کے ہمراہ پریسں کانفرنس کرتے ہوئے شہبازشریف کاکہنا تھاکہاخترمینگل کی حکومت کے خاتمے کافیصلہ درست نہیں تھا،اگراخترمینگل الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے تومخالف قوتوں کوہواملے گی،بلوچستان پاکستان کابہت اہم حصہ ہے،بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے مل کرآوازاٹھائیں گے،بلوچستان میں ترقی نہ ہوئی تو3صوبوں کی ترقی ہوگی پاکستان کی نہیں،بلوچستان میں آپریشن ہوئے،اکبربگٹی کوشہیدکیاگیا،بلوچستان کے عوام کی جائزشکایات کاازالہ وقت کی ضرورت ہے،پنجاب نے این ایف سی میں11ارب روپے خوشی سے بلوچستان کودیئے۔اِس ،موقع پر اختر مینگل نے کہا کہشہبازشریف نے سیٹ ٹوسیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے،ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے ہم بھی کمیٹی تشکیل دیں گے۔