تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:31

ڈی جی پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کو ہٹایا جائے،سینیٹ کمیٹی

جیو نیوز - اسلام آباد…سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس نے ڈی۔جی پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ شاہ دین شیخ کو عہدے سے ہٹا کرادارے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام آبادمیں شاہی سیدکی صدارت میں ہونے والے اجلاس نے سفارش کی کہ پی ڈبلیوڈی میں مستقل ڈی جی کے تقررسے متعلق سمری تین دن میں تیارکرکے وزیراعظم کوبھجوائی جائے۔ ادارے میں ہونے والی کرپشن کی ابتدائی تحقیقات مکمل کر کے 15 دنوں میں رپورٹ کمیٹی کوپیش کی جائے۔ دوران اجلاس ادارے کے افسروں نے ڈی جی پی ڈبلیوڈی پررشوت لینے کے الزامات لگائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.