تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:43

اونٹوں کی خلیجی ریاست منتقلی حکومت کی اجازت سے ہوئی،سفارتی ذرائع

جیو نیوز - کراچی…سفارتی ذرائع کے مطابق کراچی سے اونٹوں کی خلیجی ریاست منتقلی حکومت کی اجازت سے ہوئی،اونٹوں کی منتقلی کی خبرکے کچھ مندرجات دُرست نہیں تھے جوآن ایئرکیے گئے،غلط مندرجات آن ایئرکرنے پرادارہ معذرت خواہ ہے،اونٹ بھیجنے سے پہلے قواعدوضوابط کسٹمز کی شرائط پوری کی گئیں،اونٹ بھیجے جانے کیلیے قانون کے مطابق تمام ادائیگیاں بھی کی گئی تھیں،۔ایک اورذرائع کی تصدیق کی ہے حکومت پاکستان نے اونٹ خلیجی ریاست بھیجنے کی اجازت دی تھی،پاکستانی وزارت خارجہ نے اونٹ بھیجے جانے کااین اوسی جاری کیاتھا،پاکستانی وزارت خارجہ نے تمام متعلقہ حکام سے پیشگی اجازت بھی لی تھی۔سول ایوی ایشن اتھارٹیاونٹ خلیجی ریاست بھیجنے کی اجازت ہم نے نہیں دی، مزید یہ کہ اونٹوں کی منتقلی کیلیے سول ایوی ایشن کی اجازت ضروری نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.