10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:34
سنی لیون کے آئٹم نمبر لیلا کے بول تبدیل
آج نیوز - ریلٹی شو بگ باس سے بھارت میں اپنے مداح بنانے والی اداکارہ سنی لیون نئی فلم شوٹ آوٹ ایٹ واڈلا میں آئٹم نمبر کررہی ہیں اگرچہ کہ ان کے گانے نے یوٹیوب پر تو خوب دھوم مچائی ہے تاہم اب گانے کے کچھ بول تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اس پر ٹی وی کے شائقین کی جانب سے کسی قسم کا اعتراض نہیں آئے ۔گانے میں لیلا تو تیری لے لیگی کے الفاظ کو تبدیل کرکے لیلا تیری لوٹ لیگی کردیئے گئے ہیں اور اب اس کی نئے سرے سے شوٹنگ کی جائیگی ۔سنی لیون کا گانا لیلا بالی وڈ میں ڈیبیو آئٹم نمبر ہے جس میں وہ جان ابراہم او ر تشار کپور کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کررہی ہیں ۔