تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 2:34

بھارت نے 1974 ءمیں پاکستان کو ایٹمی ٹیکنالوجی کی پیشکش کی تھی ،وکی لیکس

جیو نیوز - نیویارک....بھارت نے1974ءمیں پاکستان کو ایٹمی ٹیکنالوجی منتقل کرنے کی پیشکش کی تھی۔ اس پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کیرتی آزاد نے کہا ہے کہ اندرا گاندھی کی ذوالفقار علی بھٹو کو ایسی پیشکش غداری ہے، وکی لیکس کی جانب سے امریکی سفارت خانے کے جاری کیے جانے والے کیبلز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 1974ءمیں اندرا گاندھی نے پاکستانی ہم منصب ذوالفقار علی بھٹو کو ایک خط میں ایٹمی ٹیکنالوجی منتقل کرنے کی پیش کی تھی۔ اندرا گاندھی نے کہا تھا کہ اس مقصد کے لیے اعتماد کی بحالی کی شرائط پوری کرنی ہوں گی۔تاہم ذوالفقار علی بھٹو نے اس پیشکش کو رد کردیا تھا۔اس صورت حال پر بات کرتے ہوئے کیرتی آزاد کا کہنا ہے اس معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات ہونی چاہیے کیونکہ اگر یہ سچ ہے تو یہ بھارت سے غداری کے مترادف ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.