تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 3:14

آرٹیکل 62اور63کیس کی سماعت آج ہوگی،عدالتی معاونین دلائل دیں گے

جیو نیوز - لاہور....لاہور ہائی کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 62اور63کے حوالے سے کیس کی سماعت آج بھی ہو گی۔عدالتی معاونین دلائل دیں گے کہ کیا اسلامی تعلیمات پر عبور نہ ہونے کی وجہ سے امید وار کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جا سکتے ہیںکیس کی سماعت جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3رکنی فل بنچ کررہاہے۔گزشتہ روز عدالتی معاونین نے دلائل دیئے کہ آرٹیکل62،63کوبنیاد بناکرامیدواروں کی ذاتی زندگیوں کو زیرِبحث نہیں لایاجاسکتا۔امیدوارکابیانِ حلفی جمع کرانااورریٹرننگ افسروں کی طرف سے سمری انکوائری کے ذریعے اطمینان کرلیناہی کافی ہے۔ اس پر عدالت نے استفسارکیا کہ اگرکوئی امیدوار غلط بیانِ حلفی جمع کرادے تو ریٹرننگ آفیسراس بات کا کیسے اطمینان کرے گا؟کیس کی سماعت آج پھر ہو گی۔عدالتی معاونین اسلامی تعلیمات پر عبور نہ ہونے کی وجہ سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے سے متعلق دلائل دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.