تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:44

ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 8کروڑ 61لاکھ،سندھ پنجاب میں اضافہ

جیو نیوز - اسلام آباد…ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 8کروڑ 61لاکھ 89ہزار 802 تک پہنچ گئی ہے۔سندھ،پنجاب اور اسلام آباد کے ووٹرز میں اضافہ جبکہ خیبرپختونخوا،بلوچستان اور فاٹا کے ووٹرز میں کمی ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن سے جاری نئی انتخابی فہرستوں کے مطابق ملک میں مرد رجسٹرڈ ووٹرز 4کروڑ85لاکھ 92ہزار387 جبکہ خواتین کی تعداد 3کروڑ75لاکھ 97ہزار415 ہوگئی ہے۔ انتخابی فہرستوں میں 4 لاکھ51ہزار13 ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے۔پنجاب میں 2 لاکھ 53 ہزار693 نئے ووٹرز کی رجسٹریشن ہوئی۔جسکے بعد رجسٹرڈ مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد 4کروڑ92لاکھ 59ہزار334 پہنچ گئی ہے۔سندھ میں کل مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 89لاکھ 63ہزار375 ہو گئی ہے۔اس تعداد میں 2 لاکھ49ہزار802 ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے۔اور کراچی میں گھر گھر ووٹرز کی تصدیق کے بعد رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 68 لاکھ سے بڑھ کر 71 لاکھ 71 ہزار 237 ہوگئی ہے۔ خیبر پختونخوامیں پہلے جاری کی گئی فہرستوں کے مقابلے میں 44ہزار844 ووٹرز کی کمی ہوئی ہے۔جس کے بعد صوبے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 1کروڑ22لاکھ66ہزار157 ہو گئی ہے۔بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 33لاکھ36ہزار659 ہوگئی ہے،اور پہلے کے مقابلے میں 8ہزار408 ووٹرزکی کمی ہوئی۔ فاٹا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں 11ہزار18 کی کمی ہوئی ۔ جس کے بعد مرد اور خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 17لاکھ38ہزار313ہوگئی۔اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز میں 11ہزار788 نئے ووٹرز نے اندراج کرایا۔ جس کے بعد ووٹرز کی تعداد 6لاکھ 25ہزار964 ہو گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.