11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:17
لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ، فیصل آباد کے تاجروں کی حکومت کو آخری مہلت
جیو نیوز - فیصل آباد … فیصل آباد کے تاجروں نے 6 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کو 48 گھنٹوں کی مہلت دی ہے، مہلت ختم ہونے کے بعد ہر طرح کے مظاہرے کرنے کا اعلان کردیا۔ چوک گھنٹہ گھر میں تاجروں کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی کیمپ لگا دیا گیا جس میں تاجروں نے احتجاجی دھرنا بھی دیا، اس موقع پر انجمن تاجران فیصل آباد کے صدر شاہد رزاق سکا نے اعلان کیا ہے کہ فیصل آباد میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے کو کم کر کے 6گھنٹوں تک محدود کیا جائے، اگر حکومت نے 48 گھنٹوں کے اندر اس مطالبے پر عمل نہ کیا تو مہلت ختم ہونے پر پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے ۔