تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:4

کراچی:سولجر بازار میں فائرنگ سے 3سٹی وارڈنز ہلاک، ایک زخمی

جیو نیوز - کراچی…کراچی شرقی کے علاقے سولجربازارمیں جمعرات کی شب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3سٹی وارڈن جاں بحق ہوگئے،پولیس کے مطابق واقع میں ایک وارڈن زخمی ہوا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ یہ واقع فاطمید اسپتال کے قریب اس وقت پیش آیا جب دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد نے فائرنگ کی۔جس کے نتیجے میں دو سٹی وارڈن موقع پر جان سے ہاتھ دھوبیٹھے جبکہ ایک اسپتال منتقل کرتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے وارڈنز کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.