تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:23

پشاور : اسکول کے بچوں نے ٹیبلو پیش کرکے حاضرین کے دل جیت لیے

جیو نیوز - پشاور…پشاور کے ایک نجی اسکول کے بچوں نے رنگا رنگ ملبوسات میں ٹیبلو پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ پشاور کلب میں ایک نجی اسکول نے تقریب کا اہتمام کیا۔ جس میں اسکول کے بچوں اور والدین نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا۔ اسکول کے بچوں نے رنگا رنگ ملبوسات میں ٹیبلو پیش کیا جس سے شرکاء تقریب خوب محظوظ ہو ئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.