تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:43

شاہ زیب قتل کیس : مزیدپانچگواہ خارج

جیو نیوز - کراچی…بلال احمد… انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج غلام مصطفی میمن نے شاہ زیب قتل کیس میں مزیدپانچ گواہوں کو گواہی سے خارج کردیا ہے جبکہ اب صرف پانچ گواہان باقی رہ گئے ہیں جن میں مقدمہ کے سابق اور موجودہ تفتیشی افسران شامل ہیں ،جمعرات کو خصوصی سرکاری وکیل منتظر مہدی نے عدالت میں رپورٹ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شیخ محمد کلیم ،شاہد صمد،ڈاکٹر فیصل ،سب انسپکٹر عبدالغفار سمیتپانچ گواہوں کی مقدمہ میں گواہی کی ضرورت نہیں ۔لہذا انہیں گواہی سے خارج کر دیا جائے ،عدالت نے سماعت کل کے لئے ملتوی کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.