11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:43
21اپریل کو نشتر پارک میں سیاسی قوت کا اظہار کرینگے، علامہ صادق تقوی
جیو نیوز - کراچی …مجلس و حدت مسلمین کا الیکشن میں حصہ لینا وطن عزیز کو فرسودہ سیاسی نظام اور آمرنہ سوچ کے حامل سیاست دانوں سے نجات دلاناہے نگراں سیٹ اپ میں موجود حکمران غیر جابنداری کا مظاہرہ کریں ، الیکشن میں التوا اور دھاندلی کو عوام کسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔ 21اپریل کو مجلس وحدت مسلمین نشتر پارک میں بھر پور سیاسی قوت کا اظہار کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن علامہ صادق رضا تقوی نے وحدت ہاؤس میں جاری اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں شاکر علی راؤجانی ،علامہ دیدار جلبانی،اصغر عباس زیدی،علامہ علی انور،علامہ حیدر عباس عابدی،مبشر حسن ،حیدر زیدی،آصف صفوی سمیت دیگر نے شر کت کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ مفاہمت کی سیاست پر پورا یقین رکھتے ہیں کسی سیاسی جماعت سے کوئی اختلاف نہیں مگر اپنے سیاسی و اجتماعی حقوق پر کسی سیاسی جماعت کو ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔ پورے ملک کی طرح کراچی سے بھی الیکشن میں بھر پورحصہ لیا جائے گا اور ایم ڈبلیو ایم اس بار الیکشن میں ا پنے ووٹ کی طاقت سے ملی حقوق کی پامالی کرنے والوں کو شکست دے گی۔