تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:43

کے پی کے حکومت اورپی ایس او میں ریفائنری کے قیام کا معاہدہ

جیو نیوز - پشاور…خیبر پختون خوا حکومت اور پاکستان اسٹیٹ آئل کے درمیان صوبہ میں جدید آئل ریفائنری کے قیام کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدہ پر دست خط کرنے کی تقریب پشاور میں ہوئی۔ نگراں و زیر توانائی یونس مروت اور وزارت پیٹرولیم کے ایڈیشنل سیکریٹری نے معاہدہ پر دست خط کئے۔ نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز بھی اس موقع پر موجود تھے۔آئل ریفائنری کا یہ منصوبہ تین سال کے عرصے میں مکمل ہو گا اور اس پر سات سو ملین امریکی ڈالرز لاگت آئے گی۔ آئل ریفائنری کی پیداواری گنجائش 40 ہزار بیرل یومیہ ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.