تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اپریل 2013
وقت اشاعت: 0:5

نگراں وفاقی وزیرداخلہ کا الطاف حسین کو فون، کارکنوں کی شہادت پر افسوس

جیو نیوز - کراچی…نگراں وفاقی وزیرداخلہ ملک حبیب نے ایم کیوایم قائد الطاف حسین کو ٹیلی فون کرکے حید رآباد میں ایم کیوایم کے امیدوار فخرالاسلام اورکراچی میں کئی کارکنوں کی شہادت کے واقعے پرافسوس کااظہارکیا ہے۔ ایم کیوایم کے مرکز سے جاری اعلامیہ کے مطابق الطاف حسین نے نگراں وفاقی وزیرداخلہ کو حیدرآباد میں ایم کیوایم کے امیدوار فخرالاسلام، ایم کیوایم کی لٹریچر کمیٹی کے رکن شیراز اور دیگر کارکنوں کی شہادت کے واقعات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چھاپوں اور ایم کیو ایم کے ہی کارکنوں کی گرفتاری کی وجہ سے ایم کیوایم کی انتخابی مہم کو سبوتاژ کیا جارہا ہے۔ نگراں وزیر داخلہ ملک حبیب نے الطاف حسین کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ایم کیوایم کی ان شکایات کی تحقیقات کروائیں گے اور از خود کراچی آکر تمام اقدامات کی نگرانی کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.