تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اپریل 2013
وقت اشاعت: 2:22

7لاکھ سے زائد پاسپورٹس ابھی تک نہیں بن سکے: ڈی جی پاسپورٹ

جیو نیوز - کراچی…ڈی جی پاسپورٹ ذوالفقار چیمہ نے کہا ہے کہ 7لاکھ سے زائد پاسپورٹس ابھی تک نہیں بن سکے، کرپشن کے خاتمے کے لیے پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ میں آپریشن کلین اپ کا حکم دے دیا ہے اور ایجنٹوں کا داخلہ پاسپورٹس آفسز کے اندر بند کر دیا ہے۔ ڈی جی پاسپورٹ ذوالفقار چیمہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹس کا مسئلہ انٹرنیشنل کرائسس بن چکا ہے،لیمی نیشن ٹھیکے کا معاملہ 16اپریل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت آئے گا، ہائی کورٹ سے درخواست کریں گے کہ فیصلہ جلدی کر دیں تاکہ سپلائی بحال ہو سکے۔ ذوالفقار چیمہ نے امید ظاہر کی کہ چند ہفتوں میں پاسپورٹ بحران پر قابوپا لیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.