12 اپریل 2013
وقت اشاعت: 2:43
گلوکارہ ریشماں کے علاج کیلئے 5لاکھ روپے جاری
جیو نیوز - کراچی…بلبل صحرا کا خطاب پانے والی فوک گلوکارہ ریشماں ایک ہفتہ سے لاہور کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ کی جانب سے ریشماں کے علاج معالجے کے لئے پانچ لاکھ روپے جاری کر دیئے گئے۔ انہوں نے اسپتال انتظامیہ کی جانب سے گلوکارہ کو ڈسچارج کرنے کے فیصلے کا بھی نوٹس لے لیا۔ گلوکارہ ریشماں نے 1947ء میں راجھستان میں آنکھ کھولی، وہ کئی دہائیوں تک فوک موسیقی میں اپنے سر بکھیرتی رہیں۔ ریشماں کو ستارہ امتیاز بھی ملا، فوک موسیقی میں منفرد مقام بنایا، ان کے گیت پڑوسی ملک بھارت کی فلموں کی شان بھی بڑھاتے رہے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے گلوکارہ ریشماں کو ہر ماہ 25 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گلوکارہ ریشماں قومی اثاثہ ہیں انہیں علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔