تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اپریل 2013
وقت اشاعت: 2:52

آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خوشگوار رہے گا

جیو نیوز - اسلام آباد…ملک کے تمام علاقوں میں گرمی بڑھنا شروع ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خوشگوار رہے گا۔ سندھ، پنجاب، بلوچستان سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں سورج نے گرمی اگلنا شروع کردی ہے اور شہریوں کو بے حال کرنا شروع کر دیا ہے۔ گرمی سے بچنے کے لئے مشروبات کے اسٹالوں پر رش بڑھ گیا ہے۔ بلتستان ڈویژن میں بھی بارش اور برف باری کا سلسلہ تھم گیا ہے اورسارا دن دھوپ چھائی رہی۔ مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن میں موسم صاف ہے اور گرمی اپنا اثر دکھا رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راول پنڈی، پشاورڈویژن اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ گزشتہ روز سب سے زیاد ہ درجہ حرارت چھور میں 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.