تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اپریل 2013
وقت اشاعت: 6:34

سندھ ہائی کورٹ:ایم کیو ایم کی درخواست پرآج دوبارہ سماعت ہوگی

جیو نیوز - کراچی… سندھ ہائی کورٹ:ایم کیو ایم کی درخواست پرآج دوبارہ سماعت ہوگی سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں نئی حلقہ بندیوں پر فیصلہ آنے تک متعلقہ حلقوں کی ووٹر فہرستوں کی چھپائی موٴخر کرنے کی ایم کیو ایم کی درخواست پر آج دوبارہ سماعت ہوگی۔ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کراچی میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلہ آنے تک ان حلقوں کی ووٹر لسٹوں کی چھپائی رکوانے کے لئے درخواست دائر کی گئی۔ سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو جمعے کے لیے نوٹس جاری کیا ہے۔ متعلقہ حلقوں کی ووٹر فہرستوں کی چھپائی موخر کرنے کی درخواست متحدہ قومی موومنٹ کے وکیل فروغ نسیم نے دائر کی۔ سندھ ہائی کورٹ کی دورکنی بنچ نے 8 اپریل کو متحدہ قومی موومنٹ کی نئی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.