12 اپریل 2013
وقت اشاعت: 6:24
نویں جماعت کے انگریزی کا کوئی پرچہ آوٴ ٹ نہیں ہوا،ناظم امتحانات
جیو نیوز - کراچی… میٹرک بورڈ میٹرک بورڈ کے ناظم امتحانات کا کہنا ہے کہ نویں جماعت کے انگریزی کا کوئی پرچہ آوٴ ٹ نہیں ہوا ہے۔پرچہ معمول کے مطابق وقت پر ہورہا ہے۔جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ناظم امتحانات نعمان احسن کا کہناتھا کہ آج نویں جماعت کے انگریزی کا کوئی پرچہ آوٹ نہیں ہوا ہے۔ پرچہ آوٹ ہونے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ان کا کہناتھا کہ پرچہ معمول کے مطابق مقررہ وقت پر ہورہا ہے۔ا س سے قبل کراچی میٹرک بورڈ کے تحت آج ہونے والا نویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ آوٴٹ ہواتھا جس میں پوچھے جانے والے مختلف سوالات سامنے آئے تھے۔