تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اپریل 2013
وقت اشاعت: 6:44

خیبر ایجنسی:انتخابی امیدوار منصف علی خان کے ہجرے میں دستی بم کا دھماکا

جیو نیوز - خیبر ایجنسی …خیبر ایجنسی میں انتخابی امیدوار منصف علی خان کے ہجرے میں دستی بم کا دھماکا ہوا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حلقہ این اے 46باڑا سے آزاد امیدوار منصف علی خان نے بتایا کہ صبح کے وقت نامعلوم افراد نے انکے ہجرے میں دستی بم سے حملہ کیا۔ دھماکے سے ہجرے کو جزوی نقصان پہنچا ۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملے کے وقت منصف علی خان اپنے گھر میں موجود تھے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.