12 اپریل 2013
وقت اشاعت: 6:54
پشاور: نماز جمعہ کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ
جیو نیوز - پشاور…پشاورمیں دہشت گردی کے پے در پے واقعات کے بعد نماز جمعہ کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔پولیس حکام کے مطابق جمعرات کے روز پشاور میں دو دھماکوں کے بعد نماز جمعہ کے موقع پر پشاور میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ حساس مقامات، بازاروں اور جامع مساجد پر پولیس اہلکارتعینات ہیں۔ ہر نمازی کو جامع تلاشی کے بعد ہی مسجد داخلہ کی اجازت ہوگی۔ سیکیورٹی خدشات کی بناء پر صدر بازار کو جانے والے راستے سیل ہیں۔ داخلی وخارجی راستوں پرپولیس کے گشت اور ناکوں کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے۔