تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اپریل 2013
وقت اشاعت: 7:15

حیدرآباد : ایم کیو ایم کے انتخابی امیدوار فخر الاسلام کوسپردخاک کردیا گیا

جیو نیوز - حیدرآباد…حیدرآباد میں ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والے ایم کیو ایم کے انتخابی امیدوار فخر الاسلام کوسپردخاک کردیاگیا۔فخرالاسلام کی نمازجنازہ پٹھان کالونی میں ادا کی گئی جس میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینیر خالد مقبول صدیقی ،رابطہ کمیٹی کے رکن شاکر علی،سابق قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔بعدمیں انھیں نانا بابا قبرستان پٹھان کالونی میں سپرد خاک کردیا گیا۔حیدرآباد کے حلقہ پی ایس 47 اور این اے 221 سے ایم کیوایم کے امیدوار فخرالاسلام کواپنے گھر سے نکلتے ہوئے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے نشانہ بنایا تھاجس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔فخر الاسلام عرف پپو بھائی ایم کیو ایم کے جوائنٹ یونٹ انچارج بھی تھے اورکونسلر رہ چکے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.