تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اپریل 2013
وقت اشاعت: 7:34

کراچی میں بینک ڈکیتی کے مبینہ ملزمان سمیت کئی افراد زیر حراست

جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقوں فرنٹیر کالونی اور شارع فیصل پر واقع رہائشی اپارٹمنٹس فلک ناز میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز نے سرچ آپریشن کرکے بینک ڈکیتی میں ملوث 2 مبینہ ملزمان سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ رینجرز ترجمان کے مطابق سائیٹ کے علاقے فرنٹیر کالونی کے سرچ آپریشن میں کمانڈوز اور خواتین اہلکاروں سمیت 800 رینجرز کے جوانوں نے حصہ لیا۔ فرنٹیر کالونی آپریشن میں فیڈرل بی ایریا کے علاقے میں ہونے والی بینک ڈکیتی میں ملوث 2 مبینہ ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا گیا، جبکہ دیگر زیر حراست ملزمان سے پوچھ گچھ جارہی ہے،آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔دوسری جانب شارع فیصل پر ائیرپورٹ کے سامنے رہائشی اپارٹمنٹس فلک ناز میں بھی انٹیلی جنس کی جانب سے فراہم کردہ معلومات پر سرچ آپریشن کیا گیا، کارروائی کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کے ساتھ ان سے برآمد ہونے والے اسلحے کی جانچ اور لائسنس کو بھی چیک کیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.