12 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:0
سندھ کی بیورکریسی میں اُکھاڑپچھاڑ کاسلسلہ جاری
جیو نیوز - کراچی… سندھ کی بیوروکریسی میں اکھا ڑپچھاڑکا سلسلہ جاری ہے،اوراِس سلسلے میں متعدد سیکریٹریز اور کمشنرز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ، تبادلے الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں کیے گئے۔جاری شدہ نوٹیفیکیشن کے مطابق محمد وسیم کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ بنادیا گیا ہے۔اِس کے علاوہ وسیم عرسانی سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،ملک اسرار سینئرممبر بورڈ آف ریونیو ،لالہ فضل الرحمان کو سیکریٹری جنگلات ،شاذر شمعون کو چیرمین اینٹی کرپشن ، سیما نجیب کو سیکریٹری ترقی خواتین، فاروق لغاری کو سیکریٹری توانائی، عطاپنہور سیکریٹری لائیواسٹاک اینڈ فشریز،پرویز جونیجوکوسیکریٹری کچی آبادی ،شکیل الزمان کواسپیشل سیکریٹری بلدیات ،محمد راشد کو ڈی جی صوبائی سول سروسز اکیڈمی ،غلام حسین میمن کو کمشنرلاڑکانہ،مصباح تنیو کوکمشنرسکھر، ریاض میمن کو کمشنرحیدرآباد ،اختر غوری کو گورنر سندھ کا سیکریٹری تعینا ت کردیا دیا ہے۔