12 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:4
کراچی: متحدہ کے مقتول کارکن کی نماز جنازہ ادا
جیو نیوز - کراچی…کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے ایم کیو ایم کے سینئر کارکن اور شعبہ نشر و اشاعت کے عہدے دار شیراز انور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔نمازجنازہ گلبرگ میں ادا کی گئی جس میں شیراز انور کے رشتے داروں ، ایم کیو ایم کے کارکنوں ، رہنماوٴں اور علاقے کے لوگوں نے شرکت کی۔ شیراز انور کو گزشتہ روز گلبرگ میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا۔ نماز جنازہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم کے رہنما وسیم آفتاب نے کہا کہ بدقسمتی سے دہشت گردوں کی سرپرستی کی جا رہی ہے اور کارکنوں کو قتل کیا جارہا ہے۔