تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:13

شفاف انتخابات ، چیف الیکشن کمشنر کیلئے سخت امتحان ہوگا،محمد علی جعفری

جیو نیوز - کراچی…آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ الیکشن 2013 میں آل پاکستان مسلم لیگ کے امیدواربھاری کامیابی کے ساتھ سامنے آئیں گے۔صاف و شفاف الیکشن چیف الیکشن کمشنر کیلئے سخت امتحان ثابت ہو گا فخرالاسلام کی ٹارگٹ کلنگ پر امن انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے لمحہ فکریہ ہے ذمہ داران کو ہر صورت میں کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا انتخابات کے التواء کو کسی صورت برداشت نہیں کریں ارباب اختیار زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات کریں۔سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کو آمر کہنے والے اگر اپنے غیر جمہوری کردار پر غور کریں جو اپنے خلاف متوقع عدالتی فیصلوں پر دھمکیاں دیتے ہیں اور اپنی بات کو زبردستی منوانے کی کوشش کرنے والے سیاستدانوں کو عوام پہچان چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.