تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:34

خیبرپختونخواالیکشن ٹربیونل میں25 اپیلیں منظور، 19 خارج

جیو نیوز - پشاور…پشاور میں خیبرپختونخوااورفاٹا کے لئے بنائے جانے والے الیکشن ایپلٹ ٹریبونل نے آج 25اپیلوں کومنطورجبکہ 19کوخارج کردیاجعلی ڈگری کے مقدمے میں سزایافتہ صوابی سے صوبائی اسمبلی کے سابق رکن سردارعلی خان کوانتخابات کے لئے نااہل قراردیاگیا۔ پشاور میں الیکشن ٹریبونل نے آج بھی کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت جاری رکھی۔ٹریبونل نے صوابی سے حال ہی میں جعلی ڈگری کیس میں سزاء یافتہ سابق ایم پی اے سردارعلی خان کی اپیل خارج کرتے ہوئے انہیں اُلیکشن کے نااہل قرار دے دیا۔ ٹربیونل نے سابق صوبائی وزیرمولاناعصمت اللہ ، مریدکاظم شاہ اوران کے بیٹے ،این اے دوپشاورسیارباب نجیب اللہ خلیل، سابق ایم پی اے نسرین خٹک کے خلاف کی جانے والی اپیلوں کوخارج کر دیا۔ سابق صوبائی وزیرمیاں نثارگل ، سابق وزیر اعلی پیر صابر شاہ اور فیصل زمان خان کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ کل سنایا جائے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.