تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:34

خیبر پختونخوا:امیدواروں کے گارڈز کی معلومات پولیس سے کرانے کا فیصلہ

جیو نیوز - پشاور…خیبر پختون خوا حکومت نے انتخابی امیدواروں کی جانب سے رکھے جانے والے ذاتی سیکیورٹی گارڈز کی شہرت کی تصدیق پولیس سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت داخلہ خیبر پختون خوانے تمام کمشنرز اور ریجنل پولیس افسروں کو مراسلے لکھا ہے۔جس میں کمشنرز اور ریجنل پولیس افسروں کو ہدایت کی گء ہے کہ وہ انتخابی امیدواروں سے پانچ، پانچ سیکیورٹی گارڈ ز کے نام طلب کریں اور ان کی شہرت سے متعلق تصدیق کرے۔ جس کے بعد ہی انتخابی امیدوار تصدیق شدہ سیکیورٹی گارڈز رکھ سکتے ہیں۔ مراسلہ کے مطابق تصدیق کا مقصد بری شہرت کے حامل سیکیورٹی گارڈز پر پابندی عائد کرنا ہے تاکہ وہ امیدوار کے لئے کسی قسم کا مسئلہ پیدا نہ کر سکیں اور نہ ہی انتخابی عمل کو متاثر کرسکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.