12 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:37
ٹکٹ نہ ملنے پرن لیگمنڈی بہاء الدین کے ضلعی صدرمستعفی
جیو نیوز - منڈی بہاء الدین…منڈی بہاء الدین میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدردیوان مشتاق احمدسابق ایم پی اے نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پرعہدے سے استعفے دے دیا، اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ایک کارکن نے خودسوزی کی کوشش کی۔ضلعی صدردیوان مشتاق احمدسابق ایم پی اے نے احتجاجاً اپنے پارٹی عہدے سے استعفے دے کرحلقہ پی پی 116سے آزادحیثیت میں الیکشن لڑنے کااعلان کردیا، کارکنو ں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جس میں ایک کارکن نے خودپرپیٹرول چھڑک کرخودسوزی کی کوشش کی جوناکام بنادی گئی،کارکنوں نے ہاتھوں میں سیاہ پرچم اٹھارکھے تھے۔