13 اپریل 2013
وقت اشاعت: 0:30
شاہ زیب قتل کیس، اسپیشل پراسیکیوٹر نے 10 دن کی چھٹی لے لی
جیو نیوز - کراچی:…شاہ زیب قتل کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر منتظر مہدی نے10دن کی چھٹی لے لی ہے،اسپیشل پراسیکیوٹرمنتظرمہدی کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ کیس پراثراندازہورہے ہیں اوران پرسخت دباوٴہے،ڈپریشن کاشکارہونے کی وجہ سے انہیں بلڈپریشرہائی رہنے لگاہے،اس لیے پراسیکیوٹرجنرل کوکیس سے علیحدہ ہونے کی درخواست دے دی ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ انسداددہشت گردی عدالت کااسپیشل پراسیکیوٹرمنتظرمہدی سے رابطہ نہیں ہورہا۔عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کو صورتحال سے آگاہ کردیاہے، جس پر سندھ ہائی کورٹ نے پراسیکیوٹر جنرل کونیا اسپیشل پراسیکیوٹر مقررکرنے کا حکم دے دیا ہے۔