13 اپریل 2013
وقت اشاعت: 2:0
لاہور:پولیس اہلکار کے تشدد کیخلاف خواجہ سراوٴں کا احتجاج،ایک ملزم گرفتار
جیو نیوز - لاہور…لاہورکے علاقے گلبرگ میں شادی کی تقریب میں ڈانس پارٹی کے دوران خواجہ سراوٴں پر تشدد کرنے الزام میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔واقعہ کے خلاف خواجہ سراوٴں نے تھانہ غالب مارکیٹ کے باہراحتجاج کیا،اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک شادی کی تقریب میں ڈانس پارٹی میں شرکت کے لئے گئے تھے۔جہاں مبینہ طور پر شراب کے نشے میں دھت ایک پولیس اہلکار نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور زیادتی کی کوشش کی۔غالب مارکیٹ پولیس نے خواجہ سراوٴں کی درخواست پر شادی والے گھر میں چھاپہ مار کر ایک ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ تحقیقات کر رہے ہیں قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔