13 اپریل 2013
وقت اشاعت: 4:20
میرانشاہ: آزاد امیدوار کامران خان کے انتخابی دفتر میں دھماکا
جیو نیوز - میرانشاہ…میرانشاہ میں حلقہ این اے 40سے الیکشن لڑنے والے ملک کامران خان کے الیکشن دفترمیں دھماکا ہوا ہے۔دھماکے سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق میران شاہ بازار میں واقع حلقہ این اے 40سے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار ملک کامران خان کے الیکشن دفتر میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا۔ دھماکے سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔