تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:10

مردان میں الیکشن سے قبل افسران کو تبدیل کیاجائے، خواجہ محمد خان

جیو نیوز - مردان…پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور مردان کے حلقہ این اے 9 کے نامزد امیدوار خواجہ محمد خان ہوتی نے کہا ہے کہ سابق دور حکومت کے افسران اب بھی مردان میں تعینات ہیں،جن کی موجودگی میں صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکتا۔پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مردان کے حلقہ این اے 9 سے امیدوار خواجہ محمد خان ہوتی کا کہنا تھا کہ مردان میں اب تک سابق دور حکومت کے افسران تعینات ہیں۔ جن کی ہمدردیاں سابق حکومت میں برسر اقتدار سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہے۔ اُن کا کہناتھا کہا کہ الیکشن کمیشن کو تین مرتبہ اس حوالے آگاہ کیا گیا مگر تاحال کوئی پیش رفتن نہیں ہو سکی۔ خواجہ محمد خان ہو تی نے کہا کہ مردان میں سابق دور حکومت میں متعین افسران عام انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ خواجہ محمد خان ہوتی نے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابات سے قبل مردان میں متعین افسران کو تبدیل کیا جائے تاکہ صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو ممکن بنایاجا سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.