13 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:24
وفاقی کابینہ کوسیاسی وذاتی نوعیت کے بیانات دینے سے روک دیا گیا
جیو نیوز - اسلام آباد…نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے وفاقی کابینہ کوسیاسی وذاتی نوعیت کے بیانات دینے سے روک دیا ہے ، ذرائع کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ پر یہ پابندی غیر اعلانی مدت کیلئے لگائی گئی ہے،مذکورہ پابندی وفاقی وزیر داخلہ کے حالیہ متنازع بیان کی روشنی میں لگائی گئی۔واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم نے آج وزیر داخلہ کو طلب کرکے اُن کے بیان پر وضاحت مانگی تھی، مزید براں وزیراعظم نے وزارت داخلہ،صوبائی حکومتوں کو سیاسی قیادت کو سیکیورٹی دینے کی بھی ہدایت کی ہے،وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابی اجتماعات اور ریلیوں کے سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں۔