تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:10

سندھ کی نگراں حکومت کراچی میں لوڈ شیڈنگ کامسئلہ حل کرانے کیلئے سرگرم

جیو نیوز - کراچی…کے ای ایس سی کی جانب سے شہر کے صنعتی اور رہائشی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھانے کے اعلان کے بعد نگراں سندھ حکومت کے وزراء کے ای ایس سی اور ایس ایس جی سی کے درمیان معاملات حل کرانے کے لیے سرگرم ہوگئے۔نگراں وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سندھ میاں زاہد حسین نے جیو نیوز کو بتایا کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے وفاقی وزیر پٹرولیم سہیل وجاہت سے رابطہ کرکے معاملے کو حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔کے ای ایس سی اور ایس ایس جی سی کے درمیان مالی معاملات حل کرنے کے لیے اجلاس آئندہ ہفتے طلب کیا جائیگا۔ اجلاس میں کے ای ایس سی کے ذمے ایس ایس جی سی کی واجب الادا رقم کا معاملہ بھی زیر غور آئیگا۔ دوسری طرف کراچی چیمبر کے صدر ہارون اگر نے بھی صوبائی نگراں حکومت سے لوڈشیڈنگ معاملے کو حل کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتی علاقوں میں 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ پیدواری عمل متاثر ہو گا جس سے برآمدی آرڈرز بر وقت مکمل نہ ہونے سے نقصان کا خدشہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.