13 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:30
پرویز مشرف پاکستان اور عوام کے ساتھ مخلص نہیں ، جماعت اسلامی
جیو نیوز - لاہور…امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر اور سیکریٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مشرف کی جانب سے امریکہ کو ڈرون حملوں کی اجازت کا اعترافی بیان اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ پاکستان اور عوام کے ساتھ مخلص نہیں تھے۔منصورہ سے جاری ایک بیان مین انکاکہناتھا کہ چند ڈالروں کے عوض لوگوں کو بیچنے کا اعتراف پرویز مشرف اپنی کتاب میں کرچکے ہیں۔لہٰذا ان کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں لوٹ مار کی انتہا ہوچکی ہے۔پیپلز پارٹی نے روٹی،کپڑا اور مکان کا نعرہ لگاکرہمیشہ عوام کوبے وقوف بنایا۔انہوں نے مزید کہاکہ سیکریٹ فنڈکی گئی ادائیگیوں کو مکمل طور پر منظر عام پر لایا جائے۔