13 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:30
متنازعہ بیان پر نگراں وزیر داخلہ کی وزیراعظم ہاوٴس طلبی
جیو نیوز - اسلام آباد… وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے متنازعہ بیان پر وزیر داخلہ ملک حبیب خان کو طلب کیا ، ملاقات میں ملک حبیب نے اپنے بیان کی وضاحت دی تو وزیراعظم نے انہیں نگراں حکومت کے غیر جانبدار رہنے کی اہمیت سے آگاہ کیا ، وزیراعظم نے یہ وضاحت ملک حبیب کے اُس بیان پر طلب کی جس میں انہوں نے ن لیگ کو ووٹ دینے کی بات کی ، نواز شریف کو اہم لیڈر قرار دیا ، اور یوں ان کی دیگر سیاسی جماعتوں سے جانبداری کا شبہ ظاہرہوا ،لیکن وزیراعظم کے سامنے ملک حبیب نے اپنی وضاحت کچھ اس طرح دی کہ اُن کی نیت تو اچھی تھی ، لیکن بیان میڈیا نے جس طرح پیش کیا اس سے برا تاثر پڑا ، اس موقع پر وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے انہیں سمجھایا کہ نگراں حکومت کا کام صرف شفاف اور غیر جانبداران انتخابات کا انعقاد ہے ، حکومت کا طرز عمل ایسا ہونا چاہیے جس سے کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا تاثر نہ ملے ،نگراں وزیر داخلہ ملک حبیب کچھ عرصہ پہلے ایسے متنازع بیانات دے چکے ہیں جو ان کی جانبداری کو ظاہر کرنے کے لیے کافی ہیں اور اسی بات کو لے کر دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی ان کی تقرری پر سوال اٹھادیا ۔