تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:31

الیکشن ٹریبونل میں اپیلوں کیلئے 2 دن کی توسیع کی جائے، پاکستان بار کونسل

جیو نیوز - اسلام آباد … پاکستان بار کونسل نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن ٹریبونل میں اپیلیں نمٹانے کیلئے 2 دن کی توسیع کی جائے۔ الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین سید کلب حسن کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹریبونلز کے پاس بہت سے امیدواروں کے کیس ہیں، وقت کی کمی کے باعث امیدواروں کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے اس لئے اپیلوں کی سماعت کیلئے وقت بڑھایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.