13 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:28
ملک بھر میں موسم گرم اور خشک، پنجاب کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش
جیو نیوز - اسلام آباد … ملک بھر میں موسم گرم اور خشک ہے، پنجاب کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش سے گرمی کچھ کم ہوئی ہے۔ پنجاب میں ساہیوال اور گرد و نواح میں ہلکی بارش سے گرمی کچھ کم ہوئی ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 4 روز سے جاری بارشوں کا سلسلہ تھم گیا، جس کے بعد چمن، پشین، زیارت سمیت مختلف علاقوں میں موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ سندھ کے علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم شدید گرم ہے جس سے بازاروں اور سڑکوں پر سناٹا رہتا ہے اور لوگ گھروں میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ مالاکنڈ، پشاور، سرگودھا، گوجرانوالہ ، ساہیوال ڈویژن اور کشمیر ڈویژن میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔