13 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:48
سندھ کی نگراں کابینہ میں تین نئے وزراء نے حلف اُٹھالیا
جیو نیوز - کراچی…سندھ کی نگراں کابینہ میں تین نئے وزراء نے حلف اُٹھالیا ہے،حلف اُٹھانے والوں میں حسن علی شریف، جعفر خواجہ ، شجاع جونیجو شامل ہیں۔نئے وزرا کی تقریب حلف برداری کی تقریب گورنرہاوٴس میں ہوئی،گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے نومنتخب نگراں وزرا سے حلف لیا،مزید براں نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے دو مشیروں اور معاون خصوصی کو بھی آج مقرر کیا جائے گا۔ ڈاکٹر شفقت عباسی اور فیاض شیخ کو وزیراعلیٰ سندھ کا مشیر مقرر کیا جائے گا۔مزید وزراء کی شمولیت کے بعد نگراں کابینہ میں وزراء کی تعداد 18 جبکہ مشیروں کی تعداد پانچ ہوجائے گی۔