13 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:21
اے این پی انتخابی امیدواروں سے سیکیورٹی واپس لینے پراحتجاج کافیصلہ
جیو نیوز - پشاور…اے این پی نے اپنے انتخابی امیدواروں سے سیکیورٹی واپس لیے جانے پر الیکشن کمیشن سے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ، ذرائع کے مطابق پارٹی سربراہ اسفند یار ولی کی جانب سے پیر کو خط الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے انتخابی امیدواروں سے سیکیورٹی واپس لیے جانے کے خلاف الیکشن کمیشن کو احتجاجی مراسلہ لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی سربراہ اسفند یار ولی کی جانب سے پیر کو الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر پارٹی رہ نماوٴں کو لاحق سیکیورٹی خطرات سے آگاہ کیا جائے گا، اور اے این پی کے اپنے امیدواروں کے لیے فول پروف سیکیورٹی کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔