تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:21

کامیاب ہوکر بلوچستان، خیبرپختونخوا میں حکومت بنائیں گے،فضل الرحمان

جیو نیوز - ژوب…جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جمعیت عوام کے ووٹوں سے بھر پور کامیابی حاصل کر کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں آئندہ حکومت بنائیں گی یہ باتیں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان کے شہرژوب میں اسلام زندہ باد کانفرنس سے خطاب میں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عوام کے ووٹوں کے ذریعے تبدیلی لائیں گے، ہم ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کے لئے عملی جدوجہد کر رہے ہے ، جمعیت پارلیمنٹ میں پوری اُمت کی جنگ لڑے گی ،عوام جمعیت علمائے اسلام پر اعتماد کر کے مفاد پرستوں کو مسترد کر دے، ہماری ہی جماعت تمام اقوام ، اقلیتوں اور آباد کاروں کے امنگوں کی ترجمان ہے جمعیت میں قومیت اور فرقہ پرستی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوام کی طاقت سے آئندہ عام انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کر کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں جمعیت علمائے اسلام کی حکومت بنائیں گے ، جلسہ سے مولانا فضل الرحمان کے خطاب کے دوران اچانک تیز بارش شروع ہوئی تو مولانا فضل الرحمان نے خطاب مختصر کر کے کانفرنس کے اختتام کا اعلان کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.