تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:41

الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کی اپیلوں پر سماعت جاری

جیو نیوز - کراچی…ملک کے مختلف شہروں میں الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کی اپیلوں پر سماعت جاری ہے جن میں کئی امیدواروں کو انتخاب لڑنے کی اجازت دے دی گئی تو کئی کو نااہل قرار دے دیا گیا۔ الیکشن ٹریبونل ملتان نے سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم کی ناہلی کے خلاف دائر اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ فیصل آباد سے سابق رکن قومی اسمبلی عابد شیر علی اور ڈیرہ غازی خان سے سابق ایم پی اے میر باشاہ قیصرانی کو انتخاب لڑنے کی اجازت دے دی۔ میربادشاہ قیصرانی کا کہنا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن میں شامل نہیں ہوں گے ۔پشاور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے سابق صوبائی وزیر کھیل عاقل شاہ کو انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی۔ بدین میں ریٹرننگ افسر نے قرضوں کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کو پیر کے روز دوبارہ طلب کیا ہے ، جبکہ اسی معاملے پر فہمیدہ مرزا نے ریٹرننگ افسر کے خلاف الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ افسرکو انہیں طلب کرنے کا اختیار نہیں ،سکھر الیکشن ٹریبونل نے پی ایس 37 لاڑکانہ سے الطاف انڑ اور این اے 204 لاڑکانہ سے ایاز سومرو کے کاغذات نامزدگی بحال کردیئے، پی ایس 6 گھوٹکی سے جام سیف اللہ دھاریجو کے کاغذات بھی منظور کرلیے گئے ، الیکشن ٹریبونل نوشہرہ نے پی کے 13 سے اے این پی کے شاہد خان خٹک اور جواد حج خان کی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے، بھکر کے حلقہ این اے 74اور پی پی48سے نلیگ کے حمیداکبر نوانی کو کرپشن کے الزامات پر الیکشن ٹریبونل راولپنڈی بنچ نے نااہل قراردے دیا جبکہ ان کے بھائی سعید اکبر خان نوانی کو این اے 74اور پی پی 49 سے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ،لاہور میں 13مختلف امیدواروں کی اپیل پر الیکشن ٹریبونل نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیے ہیں جبکہ پچانوے امیدواروں کی درخواستیں پیر تک ملتوی کردی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.