13 اپریل 2013
وقت اشاعت: 22:1
بلوچستان نیشنل پارٹی نے قومی و صوبائی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا
جیو نیوز - کوئٹہ…بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا، بلوچستان نیشنل پارٹی نے قومی اسمبلی کی 14 اور صوبائی اسمبلی کی 35صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کو ٹکٹ دے دئیے۔پارٹی اعلامیہ کے مطابق این اے 259 کوئٹہ سٹی سے اسحاق ہزارہ ایڈووکیٹ ، این اے 260 کوئٹہ چاغی سے آغا حسن بلوچ ، این اے 263 لورالائی ، بارکھان سے وڈیرہ گلزار کھیتران ، این اے 265 ڈیرہ بگٹی ، کوہلو سے وڈیرہ محمد رمضان سیلاچی ، این اے 266 نصیر آباد ، جعفر آباد سے عبدالغفور مینگل ، این اے 267کچھی ، بولان حاجی نور جان شاہوانی ، این اے 268مستونگ ، قلات ملک نوید دہوار ، این اے 269 خضدار میر عبدالروٴف مینگل ، این اے 270 بیلہ ، آواران میر محمد قاسم رونجھو ، این اے 271خاران ، پنجگور واجہ جہانزیب بلوچ ، این اے 272کیچ ، گوادر سید عیسیٰ نوری ، این اے 208جیکب آباد / گڑھی خیرو میر فقیر محمد زہری ، این اے 237 ٹھٹھہ محمد یوسف دارھو ، این اے 171 تونسہ شریف غلام حیدر جبکہ صوبائی اسمبلی سے حلقہ پی بی Iکوئٹہ جمیل رمضان یوسفزئی ایڈووکیٹ ، حلقہ پی بی IIکوئٹہ محمد اسحاق ہزارہ ایڈووکیٹ ، حلقہ پی بی III کوئٹہ حاجی محمد یوسف بنگلزئی ، حلقہ پی بی VI سے میر اختر حسین لانگو ، حلقہ پی بی V سے میر احمد نواز بلوچ ، حلقہ پی بی 6 سے ملک عبدالمجید کاکڑ ، حلقہ پی بی 14 لورالائی سے شیر زمان ترین ، حلقہ پی بی 15 موسیٰ خیل سے سردار حق نواز بزدار ، حلقہ پی بی 16 لورالائی سے عبدالمنان خان اوتمانخیل ودیگر شامل ہیں جبکہ خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔