تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اپریل 2013
وقت اشاعت: 4:1

گورنر سندھ کا سی آئی ڈی ٹیم کے لئے 20لاکھ روپے انعام

جیو نیوز - کراچی…گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے سرجانی ٹاؤن میں سی آئی ڈی پولیس کی کامیاب کارروائی پر اہلکاروں کو 20 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کاررروائی جاری رکھی جائیگی۔ انہوں نے سرجانی ٹاؤن آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاروں کو کامیاب آپریشن پر مبارکباد دی اور ٹیم کو 20 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ گورنر سندھ نے ہدایت کی ہے کہ آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے اہلکاروں کے علاج کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.