تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اپریل 2013
وقت اشاعت: 4:11

کراچی ،لاہور اور اسلام آباد میں پرنٹنگ کارپوریشن دفا تر پر فوج تعینات

جیو نیوز - اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا تھا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام فوج کی نگرانی میں ہو تاکہ کوئی گڑ بڑ نہ ہونے پائے۔ اس فیصلے کے تحت پہلے مرحلے میں گزشتہ روز اسلام آباد میں پرنٹنگ کارپوریشن کے دفتر پر فوج کا دستہ تعینات کیا گیا۔ رات میں لاہور اور کراچی میں بھی پرنٹنگ کارپوریشن کے دفاتر پر فوجی دستے تعینات کر دیے گئے جو انتخابی عمل مکمل ہونے متعین رہیں گے۔ 19 اپریل کو امیدواروں کی حتمی فہرست آتے ہی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا اہم مرحلہ شروع ہو جائے گا۔ پاک فوج کے جوان بیلٹ پیپر کی چھپائی کے کام کی نگرانی کریں گے۔بیلٹ پیپرز کی چھپائی 19 اپریل کے بعد شروع ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.