تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اپریل 2013
وقت اشاعت: 4:21

کراچی: کنواری کالونی میں رینجرزکا آپریشن، متعدد زیرحراست

جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے کنواری کالونی میں رینجرز کا ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے جس میں متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاعات پر رینجرز کی جانب سے کنواری کالونی میں آپریشن کیا جارہا ہے۔ جس میں800 سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ ان اہلکاروں میں کمانڈوز اور خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اب تک متعدد مشتبہ افرادکو حراست میں لیا گیاہے جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ اس کے علاوہ اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.