تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اپریل 2013
وقت اشاعت: 4:31

سیالکوٹ میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

جیو نیوز - سیالکوٹ…سیالکوٹ کے نواحی گاؤں میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 3کمسن بہن بھائی جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوگئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سیالکوٹ کے نواحی گاوٴں کھوکھر میں کچے مکان کی چھت گرنے سے 4بہن بھائی 10 سالہ خالد،6 سالہ زینب،5 سالہ آمنہ اور 3 سالہ زلیخاں ملبے تلے دب گئے۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں تاہم خالد،آمنہ اور زینب ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئی جبکہ 3 سالہ زلیخاں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔زخمی بچی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیاہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ چھت کمزور ہونے کے باعث پیش آیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.