14 اپریل 2013
وقت اشاعت: 5:21
بلوچستان کے علاقے بالاناڑی میں دشمنی پر فائرنگ،3 افراد ہلاک
جیو نیوز - بولان…بلوچستا ن کے علاقے ضلع بولان میں دشمنی پر فائرنگ سے تین افراد ہلا ک ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ بالاناڑی کے علاقے گوٹھ شادی خان میں پیش آیا۔ہلاک ہونے والوں میں ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ افسر لوکل گورنمنٹ رحمت اللہ ،ان کا بیٹا اورایک ملازم شامل ہے۔ اطلاع ملنے پر لیویز حکام موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو قبضے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔