تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اپریل 2013
وقت اشاعت: 6:51

بنوں میں2موٹر سائیکلوں میں نصب بم ناکارہ بنادیے گئے

جیو نیوز - بنوں… بنوں میں پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر 2موٹر سائیکلوں سے 20،بیس کلو وزنی بم ناکارہ بنا کردہشت گردی کی کارروائی ناکام بنا دی۔ نیم قبائلی علاقہ حوید میں پبلک ٹرانسپورٹ اڈے کے قریب 2موٹر سائیکلوں میں بم نصب کیاگیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ اڈے پر کسی کو شک ہوا جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں موٹر سائیکل کو چیک کیا تو دونوں میں 20،بیس کلو وزنی بم نصب تھے ،بم ڈسپوزل اسکوارڈ نے دونوں بموں کو ناکارہ بنا دیا ہے،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.